16 October 2024

جوان طالب علموں کو موجودہ دور کے حالات اور توقعات کے لئے تیار رہنا چاہیے

اے نوجوان عزیز طلبا موجودہ دور اور اس میں رونما ہونے والے واقعات کو آپ سے ایسی توقعات ہیں جو ماضی کے ادوار میں نہیں تھیں.
خبر کا کوڈ: ۱۶۳
تاریخ اشاعت: 19:57 - January 27, 2018

جوان طالب علموں کو موجودہ دور کے حالات اور توقعات کے لئے تیار رہنا چاہیےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ جوان طالب علموں کو موجودہ دور کے حالات اور توقعات کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

​​رہبر معظم کا یہ پیغام ویانا میں امام علی اسلامی مرکز میں اسلامی انجمنوں کے اجلاس میں  حجۃ الاسلام اژہ ای نے پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے یورپ میں اسلامی انجمنوں کی طلباء یونین کے نام اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ جوان طالب علموں کو موجودہ دور کے حالات، تبدیلیوں اور توقعات کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ماضی میں شاید ایسے حالات اور توقعات کا یا وجود نہیں تھا یا ان کی شناخت نہیں تھی لیکن اس دور میں طلباء کو موجودہ تبدیلیوں اور توقعات کی پہچان کے ساتھ ان کے لئۓ تیار بھی رہنا چاہیے۔

آپ نے فرمایا کہ اسلامی انجمنوں اور دینی ماحول کی موجودگی میں آپ اس سلسلے میں بہتر تیاری کرسکتے ہیں۔ اگر آپ نے اس توفیق کو حاصل کرلیا تو اللہ تعالی کی ہدایت، مدد اور نصرت بھی  آپ کے شامل حال ہوجائے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ میں مقیم ایرانی طلبا کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ نوجوان طلبا کو موجودہ دور اور اس میں رونما ہونے والے حالات و واقعات کو درک کرنا اور خود کو تیار رکھنا چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ اے نوجوان عزیز طلبا موجودہ دور اور اس میں رونما ہونے والے واقعات کو آپ سے ایسی توقعات ہیں جو ماضی کے ادوار میں نہیں تھیں یا پھر ان  توقعات کو پہچانا اور سمجھا نہیں گیا تھا-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے اس پیغام میں جو ہفتے کی صبح ویانا میں امام علی اسلامک سینٹر میں منعقدہ اجلاس میں حجت الاسلام جواد اژہ ای نے ایرانی طلبا کے سامنے پڑھ کرسنایا، فرمایا کہ اسلامی انجمنیں اور ان کے دینی ماحول، آپ کو آمادہ رہنے میں مدد دے سکتے ہیں-

آپ نے فرمایا کہ اس کا بنیادی نقطہ یہ ہے کہ کام کو اللہ کی خوشنودی کے لئے انجام دیں اور جو بھی کام انجام دیں اس میں شوق و جذبہ بھی شامل ہو-

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر آپ لوگوں کو یہ توفیق حاصل ہوگئی تو خداوند عالم کی رہنمائی بھی آپ کے شامل حال ہو گی، انشاء اللہ۔ میں آپ سب کی کامیابی اور سعادت کے لئے اللہ کے حضور دعا کرتا ہوں-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں