16 October 2024

امریکی وزیر خارجہ کا اعتراف

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایران کے خلاف فوجی محاذ آرائی کے حوالے سے امریکہ کی کمزوری کا اعتراف کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۶۱
تاریخ اشاعت: 20:58 - June 24, 2018

امریکی وزیر خارجہ کا اعترافمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ فوجی محاذ آرائی نہیں چاہتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایران کے خلاف فوجی محاذ آرائی کی کبھی بات نہیں کی۔

پومپیو نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونا چاہییں۔

امریکی حکمرانوں کی دروغگوئیوں کے بر خلاف ایران نے ہمیشہ یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے اپنی متعدد رپورٹوں میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں