مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے منگل کے روز بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات میں کہا کہ ایران کی حمایت کی بدولت شام کی حکومت اپنے ملک کے علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی ہے اور دہشت گردوں کو شکست ہوئی ہے۔
انھوں نے ایران اور شام کے خلاف غلط پروپیگنڈے کا مقصد بھی ان دونوں ملکوں کی کامیابیوں کو روکنا قرار دیا اور کہا کہ سب جانتے ہیں کہ خلیج فارس کے کن ممالک نے شامی عوام کے مقابلے میں مسلح گروہوں اور دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کیا اور ان کی مالی مدد کی۔
اور یہی ممالک ایران سے شامی عوام اور حکومت کی دوستی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس ملاقات میں بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بھی کہا کہ شام کے لئے ایران کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رہے گی۔
پیغام کا اختتام/