اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شہید علامہ عارف حسینی ؒ کی 30ویں برسی کیلئے تیاریاں، 10 رکنی کور کمیٹی تشکیل

اہل تشیع پاکستان کے فقید قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی 30ویں برسی کے اجتماعات کی تیاریوں کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 10 رکنی کور کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۲۱
تاریخ اشاعت: 22:18 - June 30, 2018

شہید علامہ عارف حسینی ؒ کی 30ویں برسی کیلئے تیاریاں، 10 رکنی کور کمیٹی تشکیلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام برسی شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

انتظامات کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام مرکزی آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں علامہ اقبال بہشتی اور نثار فیضی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں رابطہ مہم اور نشر و اشاعت بھرپور انداز میں شروع کرنے پر زور دیا گیا۔

برسی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے 10 رکنی کور کمیٹی کا بھی اعلان کیا گیا۔ کمیٹی میں ملک اقرار حسین، علامہ اصغر عسکری، ڈاکٹر یونس، علامہ اقبال بہشتی اور میڈیا سیل کا نمائندہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ہر سال اگست کے پہلے ہفتے میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی جاتی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں