اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کو اپنے کئے پر پشیمان ہونا پڑے گا، نائب صدر ایران

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ امریکہ، صیہونی حکومت اور سعودی حکام ایران کی اقتصادی ترقی کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۲۷
تاریخ اشاعت: 17:57 - July 01, 2018

امریکہ کو اپنے کئے پر پشیمان ہونا پڑے گا، نائب صدر ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ بات انہوں نے صنعت و معدنیات کے قومی دن کے موقع پر تہران میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نائب صدر اسحاق جہانگیری کا کہنا تھا کہ خطے کے بعض ملکوں نے ایران میں اقتصادی سرگرمیاں انجام دینے والوں کے لئے زرمبادلہ کے حوالے سے مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں۔

اسحاق جہانگیری نے کہا کہ ایران کے تیل کی فروخت کو روکنا اور ایرانی برآمد کنندگان کے لیے مشکلات پیدا کرنا ایران کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی سازشوں اور اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے لازمی منصوبہ بندی کر لی ہے جس پر بتدریج عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران عنقریب ایسے اقدامات انجام دے گا جن کے نتیجے میں امریکہ کو ایرانی تیل کی فروخت میں کم کرنے کی کوششوں پر پشیمان ہونا پڑے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں