16 October 2024

ایرانی انٹیلی جینس دشمن کو پر تک نہیں مارنے دے گی، وزیر داخلہ

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے انٹیلی جینس اداروں نے بروقت کارروائی کر کے ملک میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی منتقلی نیز دہشت گردوں کی دراندازی کو ناکام بنا دیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۳
تاریخ اشاعت: 22:39 - January 29, 2018

ایرانی انٹیلی جینس دشمن کو پر تک نہیں مارنے دے گی، وزیر داخلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نجف ہیڈ کوارٹر کے جوانوں نے ہفتے کے روز مغربی ایران میں دہشت گردی کے خلاف ایک کارروائی میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک اور سولہ کو گرفتار کرلیا۔

وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے ترقی اور سلامتی سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب اور بروقت کاروائی ایران کے فوجی اور سیکورٹی اداروں کی انٹیلی جینس برتری کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے فوجی اور سیکورٹی اداروں نے انٹیلی جینس کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم کا پتہ لگایا اور بروقت کارروائی کر کے ان کے نیٹ ورک کو تہس نہس کر دیا۔

ایران کے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کی مدد اور تعاون نیز فوجی اور سیکورٹی اداروں کی ہوشیاری کے نتیجے میں سرحدوں کی کڑی نگرانی اور کسی بھی دشمن کو پر تک مارنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں