مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چھے ملکوں منجملہ ایران،، شام، یمن، صومالیہ، لیبیا اور چاڈ کے شہریوں کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے آرڈینینس کا ایک سال پورانے کے موقع پر مسلمانوں کے ایک گروہ نے وائٹ ہاؤس کے سامنے اجتماع کیا۔
مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے اور وائٹ ہاؤس کے ہی سامنے نماز بھی ادا کی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گردانہ اقدامات کے سلسلے میں مسلمانوں کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے متعدد اسلامی ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی لگانے کا آرڈینینس جاری کر دیا تھا.
پیغام کا اختتام/