16 October 2024

ایران کو عالمی منڈی میں اپنا تیل فروخت کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی، اسحاق جہانگیری

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنا تیل فروخت کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا، عالمی تیل کی منڈی میں ان کی جگہ نہیں لی جاسکتی۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۴۵
تاریخ اشاعت: 21:58 - July 02, 2018

ایران کو عالمی منڈی میں اپنا تیل فروخت کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی، اسحاق جہانگیریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے تیل کی عالمی منڈی میں ایران کی جگہ لینے کوشش کو ایرانی عوام کے ساتھ خیانت قرار دیتے ہوئے کہا ایران کو تیل فروخت کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی جنگ میں اگر کوئی ملک عالمی مارکیٹ میں ایران کی جگہ لینے کی خواہش رکھتا ہے تو وہ جان لے کہ یہ ایرانی عوام سے خیانت ہوگی۔

اسحاق جہانگیری کا کہنا تھا کہ تیل کی بین الاقوامی مارکیٹ میں ایران کی جگہ لینے والا دغا بازی کا مرتکب ہوگا اور اسے اس دغا بازی کی قیمت چکانے پڑے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا تھا کہ انہوں نے سعودی شاہ سلمان سے کہا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار میں بیس لاکھ بیرل کا اضافہ کریں تاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو قابو کیا جاسکے۔

ایرانی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ تیل کے ساتھ ساتھ امریکا دیگر ایرانی برآمدات اور کرنسی کی ترسیل کو بھی متاثر کرنا چاہتا ہے، بعض علاقائی ممالک بھی اس معاملے کو ہوا دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران پر پھر سے امریکی پابندیاں لگائے جانے کا معاملہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر بری طرح اثر انداز ہوا ہے، جس کے حل کے لیے صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کا رخ کر لیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں