اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی تیل کی برآمدات میں مزید اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ جون کے مہینے میں مجموعی طور پر چھبس لاکھ دس ہزار بیرل تیل اور گیس بیرون ملک برآمد کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۴۹
تاریخ اشاعت: 23:57 - July 02, 2018

ایران کی تیل کی برآمدات میں مزید اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت پیٹرولیم کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی تیل کی بیرون ملک فروخت کی قیمت کا تناسب چھیاسٹھ ڈالر فی بیرل سے زیادہ رہا ہے۔
گزشتہ دنوں حکومت ایران کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے کہا تھا کہ رواں ایرانی سال کے پہلے تین مہینوں میں یومیہ چوبیس لاکھ بیرل سے زائد تیل بیرون ملک برآمد کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا ساٹھ فی صد زیادہ ہے۔
سن دوہزار سترہ کے دوران ایران اکیس ملین تیس ہزار بیرل یومیہ تیل برآمد کرتا ہے جس میں سے باسٹھ فی صد ایشیائی ممالک اور اڑتیس فی صد یورپی ملکوں کو برآمد کیا گیا۔
چین اور ہندوستان ایران سے تیل خریدنے والے بڑے ایشیائی ممالک شمار ہوتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں