اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تہران میں ہالینڈ کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

ایران کی وزارت خارجہ نے ہالینڈ کے سفیر کو طلب کر کے دو ایرانی سفارت کاروں کے اخراج پر شدید احتجاج کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۷۹
تاریخ اشاعت: 22:09 - July 07, 2018

تہران میں ہالینڈ کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بتایا ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب اور ایران کے اعتراض سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔

بہرام قاسمی نے ہالینڈ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس اقدام کو دونوں ملکوں کے تعلقات کے لیے نقصان دہ سمجھتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہالینڈ کی حکومت دوسروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے عالمی معاہدوں پر عمل کرتے ہوئے ایرانی عوام کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو پناہ دینے کے بارے میں وضاحت پیش کرے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ہالینڈ کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہالینڈ میں مقیم ان دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرے جن کے ریڈ وارنٹ انٹرپول کی جانب سے جاری کیے جا چکے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہالینڈ کی شاہی حکومت کے نمائندے کو پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے کہ تہران ایمسٹرڈم کے خلاف جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہالینڈ کی انٹیلی جینس سروس نے جمعے کے روز ایرانی سفارت خانے کے دو کارکنوں کو بے دخل کیے جانے کی خبر دی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں