مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "رمضان عبداللطیف اوف" کا کہنا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان طویل المدت اور پانچ سال کے لئے معاہدوں پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے اقتصادی تعلقات قائم ہیں بالخصوص گزشتہ سال سے روس نے ایران سے حلال گوشت کی درآمدات کا بھی آغاز کیا ہے.
روسی ایلچی نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے علاوہ برآمدات اور درآمدات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہے.
تفصیلات کے مطابق، حالیہ برسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو قابل قدر فروغ ملا ہے.
پیغام کا اختتام/