16 October 2024

غیر ملکی مداخلت خطے کے مسائل کا باعث

ایران نے کہا ہے کہ خطے کے مسائل کا حل بیرونی مداخلت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۰۳
تاریخ اشاعت: 12:44 - July 09, 2018

غیر ملکی مداخلت خطے کے مسائل کا باعثمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے تہران میں قطر کے سبکدوش ہونے والے سفیرعلی بن حمد السلیطی کی الوداعی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے

 کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں بلکہ انھیں باہمی مشاورت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے.

اس موقع پر انہوں نے ایران قطر تعلقات کے فروغ سے متعلق قطری سفیر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اس دوران دونوں ممالک کے اقتصادی اور سیاسی روابط میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے.

ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ قطر کے خلاف محاصرے کا سلسلہ جاری رہنا غلط اقدام ہے جبکہ ایسے مسائل کو صرف باہمی مشاورت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے باہر کی طاقتوں کو یہاں مداخلت کی اجازت نہیں دینی چاہئے جس کی وجہ سے علاقائی اقوام اور حکومتیں سازشوں کی شکار ہوتی ہیں.

اس موقع پر قطر کے سبکدوش ہونے والے سفیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عرب ممالک کے محاصرے کے موقع پر قطر کو اکیلا نہیں چھوڑ

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں