16 October 2024

چین اور جرمنی: ایران ایٹمی معاہدے کے خاتمے کی صورت میں دنیا کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا

چین اور جرمن حکام نے ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہنے پر تاکید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جوہری معاہدے کے خاتمے سے دنیا کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا
خبر کا کوڈ: ۱۸۱۱
تاریخ اشاعت: 23:15 - July 10, 2018

چین اور جرمنی: ایران ایٹمی معاہدے کے خاتمے کی صورت میں دنیا کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چین اور جرمنی نے ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ جوہری معاہدے کے خاتمے سے دنیا کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے دورہ جرمنی کے موقع پر برلن میں جرمن چانسلرانگیلا مرکل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس معاہدے کے تحفظ پر زور دیا.

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ جرمنی اور چین، ایران جوہری معاہدے میں امریکی موجودگی کے بغیر اس کی حمایت کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ تعمیری مذاکرات کا نتیجہ ہے جس پر ہم قائم رہیں گے.

جرمن چانسلر نے بھی اس موقع پر کہا کہ جرمن حکومت ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتی ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا.

ٹرمپ کی علیحدگی کے ردعمل میں یورپی ممالک نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں