16 October 2024

ایران کے خلاف امریکی اقدامات ناکام

ایران کا کہنا ہے کہ ایران و دیگر ممالک کے مابین اقتصادی امور میں تعاون جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۲
تاریخ اشاعت: 22:34 - January 30, 2018

ایران کے خلاف امریکی اقدامات ناکاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے ایران کے جنوبی صوبے شیراز میں امریکی حکومت کی ایران کے خلاف اقدامات اور من گھڑت الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدامات اب تک ناکام ہو چکے ہیں اور ہمیشہ ناکام رہیں گے۔

ایران کے نائب صدرنے کہا کہ اسلامی انقلاب کو ناکام بنانے کیلئے بڑی طاقتوں کی جانب سے مختلف قسم کی سازشیں کی گئیں لیکن ایرانی عوام کی 39 سال سے جاری استقامت و پائمردی نے انھیں ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور صنعتی شعبوں میں مختلف معاہدے ہوئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں