16 October 2024

روس اور ایران کے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ فروغ پائیں گے

بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے روسی صدر سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایران اور روس کے مستحکم تعلقات مستقبل میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۲۸
تاریخ اشاعت: 23:48 - July 12, 2018

روس اور ایران کے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ فروغ پائیں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے روس میں صدر ولادیمیرپوتن سے ملاقات اور انہیں  رہبرانقلاب اسلامی اور صدر مملکت کے پیغامات پہنچانے کے بعد روسی صدر کے ساتھ اپنے مذاکرات کی تفصیلات بیان کیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی صدر پوتن نے دونوں ملکوں کے درمیان تیل کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے اور ایران کے تیل اور گیس کے میدان میں پچاس ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں اضافے پر تاکید کی ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ایران کے تیل اور گیس کے میدان میں روسی صدر کی جانب سے پچاس ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کے اعلان سے وہ خلا بہت بہتر انداز میں پر ہوجائےگا جو مغربی کمپنیوں کے چلے جانے کے بعد پیدا ہوا تھا۔

بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے علاقائی سطح پر ایران اور روس کے تعاون کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے مشترکہ دشمنوں کے پروپیگنڈے کے برخلاف روسی صدر نے زور دے کر کہا ہے کہ دونوں ممالک شام میں اور علاقائی سطح پر اپنا تعاون جاری رکھیں اور دونوں ہی ممالک عراق اور شام کی قانونی حکومتوں کی حمایت اور ان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام سے متعلق ایران، روس اور ترکی کا سربراہی اجلاس جلد ہی تہران میں منعقد ہوگا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں