16 October 2024

بیت لحم میں امریکی وفد کی موجودگی کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج

فلسطینیوں نے غرب اردن کے شہر بیت لحم میں ایوان صنعت و تجارت کے باہر احتجاجی اجتماع کر کے اس ایوان میں امریکی وفد کی موجودگی پر شدید احتجاج کیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۳
تاریخ اشاعت: 22:43 - January 30, 2018

بیت لحم میں امریکی وفد کی موجودگی کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیت لحم سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ امریکی وفد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فلسطینیوں نے ایوان صنعت و تجارت کے باہر اجتماع کیا اور امریکا کے خلاف نعرے لگانے کے ساتھ ہی وہاں موجود امریکی وفد کی جانب، جوتے اور انڈے پھینکے-

فلسطینی مظاہرین نے ٹرمپ کی مخاصمانہ پالیسیوں اور بیت المقدس کے بارے میں ان کے شیطانی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ٹرمپ کے خلاف بھی شدید نعرے لگائے-

مظاہرے میں شریک فلسطیینوں کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کے بعد اب امریکا کا پوری طرح بائیکاٹ کیا جانا چاہئے-

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جس وقت بیت لحم کے ایوان صنعت و تجارت سے امریکی وفد باہر نکلا اس موقع پر فلسطینیوں اور امریکیوں میں جھڑپ بھی ہوئی-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں