اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ٹرمپ واپس جاو برطانیہ کے عوام کا نعرہ

مظاہرے امریکی صدر ٹرمپ کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے، دورہ برطانیہ کے دوران صرف لندن میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۴۱
تاریخ اشاعت: 17:17 - July 14, 2018

ٹرمپ واپس جاو برطانیہ کے عوام کا نعرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، لندن اور گلاسگو سمیت کئی شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور ٹرمپ کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی نفرت، خوف اور تشدد کی مبینہ اقدار کی برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں۔ ساتھ ہی امریکی صدر کی شکل والا نارنجی رنگ کا غبارہ برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر کے سامنے فضا میں بلند کیا گیا۔

گلاسگو روانگی سے پہلے ٹرمپ نےبرطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی پھر اُن کی ملکہ برطانیہ سے چائے پر ملاقات ہوئی، تاہم ٹرمپ نے اس عرصے میں اپنے متنازع بیانات اور طرز عمل سے حکومتی اور اپوزیشن دونوں اطراف کے برطانوی سیاستدانوں کو خوب ناراض کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ اور لندن کے میئر صادق خان کے درمیان لفظوں کی جنگ بھی جاری رہی۔ ٹرمپ نے تارکین وطن کو لندن جرائم میں اضافے کی وجہ قرار دیا تو جواب میں صادق خان نے اس بیان کو احمقانہ قرار دے دیا۔

برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر امریکی صدر اپنے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا وفد لے کر گٓئے تھے ان کے ہمراہ لاتعداد سیکرٹ سروس اہلکار، فوجی کمیونیکشن اسٹاف، میڈیا اراکین، ڈاکٹر،اور ذاتی باورچی بھی تھے۔

تمام وفد کو 2 طیاروں اور 6 ہیلی کاپٹرز میں برطانیہ پہنچایا گیا ہے۔ وفد میں شامل افراد کیلئے ہوٹل کے 750 کمرے بک کرائے گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں