16 October 2024

ٹرمپ سلامتی کونسل میں ایران فویبا کو ہوا دینے کے لئے کوشاں ہیں

امریکی صدر ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعوؤں کی تکرار کرتے ہوئے ایک بار پھر ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے- ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران یمن کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔ اس کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کو چاہئے کہ جھوٹے ثبوت پھر سے تیار کرنے کی کوشش کریں۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۵
تاریخ اشاعت: 23:40 - January 30, 2018

ٹرمپ سلامتی کونسل میں ایران فویبا کو ہوا دینے کے لئے کوشاں ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیج پر اس میزائل کے ٹکڑ ے کے ساتھ جس کے بارے میں امریکا کا دعوی ہے کہ یہ وہ میزائل ہے جو ایران نے یمن کو دیا تھا اور جسے یمن کی فوج نے سعودی دارالحکومت ریاض پر فائر کیا تھا ایک چپیس کے پیکٹ کی تصویر ڈال کر لکھا ہے کہ امریکیوں کو یہ بتایا گیا ہو گا کہ جو میزائل فضا میں پٹریاٹ میزائل کے ذریعے تباہ کر دیا جاتا ہے وہ صحیح و سالم زمین پر نہیں گرتا اس لئے انہوں نے میزائل کے کچھ ٹکڑے دکھائے۔

وزیر خارجہ نے لکھا کہ  لیکن ان ٹکڑوں پر ان اسٹینڈرڈ کمپنیوں کے آرم تھے جو کھانے پینے کے پیکٹوں پر لگائے جاتے ہیں- وزیر خارجہ نے امریکی حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کیجئے کہ دوبارہ کوئی جھوٹا ثبوت تیار کیجئے-

امریکی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے تکراری اور بے بنیاد دعوؤں کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ ایران علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے اور وہ یمن کو ہتھیار سپلائی کر رہا ہے-

ٹرمپ نے پیر کو سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے مندوب کو دیئے گئے ظہرانے میں دعوی کیا کہ دنیا کو اس وقت بے شمار سیکورٹی مسائل منجملہ مشرق وسطی میں ایران کی جانب سے عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کا سامنا ہے-

ٹرمپ اس سے پہلے بھی بارہا ایران پر جو واشنگٹن کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کر چکے ہیں-

سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے مندوبین کے لئے ظہرانے کا یہ اہتمام اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے کیا تھا- نکی ہیلی نے اس ظہرانے سے قبل سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے مندوبین کو لوہے کے کچھ ٹکڑے دکھا کر دعوی کیا کہ یہ ایرانی میزائل کے ٹکڑے ہیں اور اس طرح انہوں نے ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی تھی-

ہیلی نے اس سے پہلے بھی یمن پر وحشیانہ بمباری کرنے کے لئے سعودی عرب کو امریکا کے ذریعے فراہم کئے جانے والے بے پناہ ہتھیاروں کا کوئی ذکر کئے بغیر دعوی کیا تھا کہ ایران یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور ریاض پر یمنی فوج نے جو میزائل فائر کیا تھا وہ ایران نے ہی یمن کو دیا تھا-

دوسری جانب یمنی حکام نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے بارہا کہا ہے کہ ان کی دفاعی توانائی پوری طرح مقامی ہے اور سعودی عرب کے ذریعے یمن کا محاصرہ جاری رہنے کے باوجود یمن کی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں