مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر5 روپے 95 پیسے کے اضافے کے بعد 127 روپے 50 پیسے تک ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 126 روپے 50 پیسے ہوگئی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 8 پیسے ہوگئی، اس کے علاوہ یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145 روپے72 پیسے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ساڑھے 7 ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 روپے30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 30 مارچ 2018 کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 115 روپے50 پیسے تھی جو آج بڑھ کر 125 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی۔
پیغام کا اختتام/