16 October 2024

ہندوستان جوہری معاہدے پر کاربند: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان نےجوہری معاہدے پر کاربند رہنے پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۶۷
تاریخ اشاعت: 14:27 - July 17, 2018

ہندوستان جوہری معاہدے پر کاربند: ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے جو ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہیں کہا کہ ان کے نئی دہلی کے دورے کا مقصد ایران اور ہندوستان کے مابین 15 ویں دور  کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال اور جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد دونوں ملکوں کے روابط کو جاری رکھنے کا جائزہ لیا جائیگا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس جانب اشاوہ کرتے ہوئےکہ ہندوستان ایران سے تیل خریدنے والا ایک بڑا ملک ہے کہا کہ ہندوستان کی حکومت ایران سے تیل خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران اور ہندوستان کے مابین تیل کی تجارت کی راہ میں مسائل و مشکلات پیش آئیں کہ ان مشکلات و مسائل کو حل کرنے کیلئے کل ہندوستانی حکام کے ساتھ گفتگو ہوئی۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ایران اور ہندوستان کے تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ ان تعلقات کو بہترین صورت میں جاری رکھا جائے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں