16 October 2024

یورپ کے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے یورپ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کے پابندی کے تعلق سے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۸۱
تاریخ اشاعت: 1:41 - July 19, 2018

یورپ کے عملی اقدامات کی ضرورت پر زورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے یورو نیوز سے انٹرویو میں کہا ہے کہ یورپ کو جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کے تعلق سے صرف بیانات جاری کرنے پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہئے بلکہ بینکاری، سرمایہ کاری، توانائی اور  نقل و حمل کے شعبوں اور چھوٹی بڑی ایجنسیوں کی حمایت میں عملی اقدامات انجام دینے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے فن لینڈ میں  روس اور امریکا کے سربراہوں کی ملاقات، اور بحران شام کے تعلق سےہم آہنگی پر  پوتین اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے زور دیئے جانے  کے بارے میں کہا کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ اس ملک کے عوام کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ شام کے عوام نے بیرونی دباؤ اور  دہشت گردانہ حملوں کے مقابلے میں قابل تعریف استقامت اور پائیداری کا ثبوت دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے روس اور دمشق حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کو محفوظ رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران آئندہ بھی یہ ہم آہنگی جاری رکھے گا اور تینوں ملکوں کا مقصد دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ  شام میں امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردوں کی آشکارا اور خفیہ دونوں طرح سے حمایت جاری رکھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان کہ داعش کی شکست سے ایران کو کوئی فائدہ نہیں پہنچنا چاہئے، اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ دہشت گردو گروہ داعش کے حامی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں