مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یہ بات بھارتی وزیر ممالکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ بھارت ایران کے ساتھ چابہار سمیت توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں طویل مدتی شراکت داری کا خواہاں ہے.
انہوں نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایران کے ساتھ تعلقات پر کسی تیسرے فریق کی پولیسیوں کی وجہ سے کوئی اثر نہیں پڑے گا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بھارت کے تعلقات اپنی پوزیشن پر قائم ہیں اور ایران کے ساتھ روابط بھارت کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں.
بھارت کی جانب سے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایک طرف نائب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دو روز پہلے بھارت کا دورہ کیا ہے اور ایک طرف بھارتی وزیر خارجہ اور امریکی نائب سیکرٹری کی ملاقات ہوئی ہے.
پیغام کا اختتام/