اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یورپی یونین کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی حمایت: اطالوی سفیر

اٹلی کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک بھرپور انداز سے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ بالخصوص اقتصادی شراکت داری کو جاری رکھے گا
خبر کا کوڈ: ۱۹۴۱
تاریخ اشاعت: 14:49 - July 23, 2018

یورپی یونین کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی حمایت: اطالوی سفیرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات اٹلی کے سفیر مائورو کونستوری نے ارنا نیوزکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی یونین میں ایران جوہری معاہدے کی حمایت کو جاری رکھنے سے متعلق اقدامات پرکام کررہے ہیں.

اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور اٹلی کو چاہئے کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد رونما ہونے والی صورتحال میں فعال کردار ادا کریں اور مختلف شعبوں میں بالخصوص تیل اور دیگر بڑے منصوبوں میں مشترکہ تعاون کو نئی شکل دیں.

مائورو کونستوری نے کہا کہ ماضی میں ایران اور اٹلی کے درمیان مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کا حجم 5 ارب ڈالر سے زائد رہا اور اب بھرپور طریقے سے ان سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان چند معاہدوں پر دستخط کئے جاچکے ہیں جن پر تکنیکی لحاظ سے تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں جس کی مدد سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا.

انہوں نے کہا کہ اٹلی، یورپی ممالک میں ایران کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، گزشتہ سال اٹلی نے ایران سے 3 ارب یورو تیل اور مائع گیس کی خریداری کی۔

اٹلی کے سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک چھوٹی اور درمیانی سطح کی کمپنیوں کے ساتھ کام کرسکتے ہیں اور ایران میں عالمی نمائش میں 27 اطالوی کمپنیوں کی شرکت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اطالوی کمپنیاں اپنے ایرانی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کے لئے پُرعزم ہیں.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں