مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو اپنے ٹویٹر پیج پر بڑے بڑے حروف میں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے انتباہات کے جواب میں بے بسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب امریکا کو کبھی دھمکی نہ دینا-
ٹرمپ کا یہ ٹوئیٹ دراصل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے اس سخت بیان کی ہی کاپی ہے کہ جس میں انہوں نے امریکیوں کو خبردار کیا تھا کہ کبھی کسی ایرانی کو دھمکی دینے کی کوشش مت کرنا-
امریکی صدر نے اپنے ٹوئیٹ میں ایران کے صدر کے اتوار کے روز کے اس بیان کے بارے میں کہ امریکیوں کو یہ بات اچھی طرح سے سمجھ لینا چاہئے کہ ایران کے ساتھ صلح مادر آف پیس ہے اور ایران کے خلاف جنگ مدر آف وار ہے طیش میں آکر لکھا ہے کہ امریکا ایسا ملک نہیں ہے جو تشدد آمیز لہجے کو تحمل کرے گا-
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اتوار کو امریکیوں کو خطاب کرتے ہوئے اور امریکیوں کے اس بیان کے جواب میں کہ ہم ایران کو تیل فروخت نہیں کرنے دیں گے، کہا تھا کہ امریکی صدر کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایران پوری تاریخ میں سمندری راستوں کی سلامتی کا ضامن رہا ہے اور ٹرمپ کو شیر سے چھیڑ خانی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ ایران کا جواب انتہائی سخت ہو گا جس پر امریکی ہمیشہ پچھتائیں گے-
پیغام کا اختتام/