مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض مخالفین کے درمیان ایک بیان میں کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس دیگر ملکوں کی حکومتوں کے تعاون سے ایران کے تیل کی برآمدات کو زیرو پر پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے مائیک پمپیئو کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان ایران کے داخلی امور میں مداخلت اور علاقے میں واشنگٹن کی تخریبی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کا واضح ثبوت ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام، حکومت امریکہ کے جرائم کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور متحدہ طور پر مداخلت پسندانہ اقدامات کا مقابلہ کیا جائے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ ایرانیوں کو صحیح طرح سے درک کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔