16 October 2024

عالمی اداروں نے منشیات کی روک تھام کے لئے اقدام نہیں کیا: ایران

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ انسداد منشیات کی روک تھام کے حوالے سے عالمی اداروں اور یورپی ممالک نے اپنی ذمے داری پوری نہیں کی تاہم ایران دنیا کی خاطر اس لعنت کا اکیلا مقابلہ کر رہا ہے.
خبر کا کوڈ: ۱۹۷۷
تاریخ اشاعت: 20:54 - July 25, 2018

عالمی اداروں نے منشیات کی روک تھام کے لئے اقدام نہیں کیا: ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے بیرون ملک تعینات ایرانی سفیروں اور نمائندوں کی مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات مہم میں بین الاقوامی ادارے اور یورپی ممالک نے اپنے فرائض پر مکمل عمل نہیں کیا جبکہ یورپ میں منشیات کی آمدنی کی شرح سالانہ 60 ارب ڈالر ہے. وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کے باوجود یورپی ممالک یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اٹھارہے ہیں لیکن ہمارا یہ سوال ہے کہ کیوں منشیات سے متعلق مالی اور منی لانڈرنگ کے خلاف تفصیلات سامنے نہیں لائی جارہی.

رحمانی فضلی نے کہا کہ گزشتہ سال ایران میں 2000 ٹن مختلف منشیات  پکڑی گئیں جس کے لئے ایرانی فورسز اور اسمگلروں کے درمیان دو ھزار سے زائد جھڑپیں ہوئیں.جن میں 3 ہزار سکیورٹی اہلکار شہید اور اس سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2001 میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے افغانستان پر جارحیت کی جس کی وجہ سے منشیات کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوا .

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں