مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیر امیرعلی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے سائنسدانوں اور ماہرین کی صلاحیتوں پر بھروسہ کر کے دشمن کی دھمکیوں اور پابندیوں کو مواقع میں تبدیل کیا ہے اور اسلامی جمہوری نظام کے دشمن ایرانی قوم کے عزم کو دیکھ کر مبہوت ہو گئے ہیں-
بریگیڈیر امیر علی حاجی زادہ نے بدھ کو ایران کے جنوبی شہر شیراز میں سوخو بائیس قسم کے اپ گریڈ کئے گئے دس بمبار طیاروں کی تقریب رونمائی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دفاعی ساز و سامان کی تیاری کے لئے طرح طرح کے وسائل اور ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے اور ان طیاروں کو بھی ایرانی ماہرین نے اپ گریڈ اور ان کی جدید کاری کی ہے-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیر حاجی زادہ نے سوخو بائیس بمبار طیاروں کی جدیدکاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سوخو بائیس طیاروں کو اپ گریڈ کئے جانے کے بعد یہ بمبار طیارے اسمارٹ بم، کلسٹر بم اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل لوڈ کر سکتے ہیں اور ڈرون کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کو بھی منتقل کر سکیں گے-
پیغام کا اختتام/