اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران امریکی دھمکیوں کا آسانی سے جواب دے سکتا ہے: سپاہ پاسداران

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے ایرانی مسلح افواج کی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تیل کے بارے میں امریکی دھمکیوں کا با آسانی جواب دے سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۹۱
تاریخ اشاعت: 22:49 - July 26, 2018

ایران امریکی دھمکیوں کا آسانی سے جواب دے سکتا ہے: سپاہ پاسدارانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے ایرانی مسلح افواج کی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی حکام کو ایران کی فوجی توانائیوں کے بارے میں علم ہوجائے تو وہ دھمکیاں دینا بند کردیں گے۔

جنرل جعفری نے 10 سوخو - 22 لڑاکا طیاروں کو سپاہ کی تحویل میں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے سوخو - 22 طیاروں کی تعمیر نو کا فیصلہ کیا اور انہیں کارروائیوں کے لئے سپاہ کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

جنرل جعفری نے ایران کی مسلح افواج کی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی مسلح افواج اپنی سرحدوں کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں اور تیل کے بارے میں امریکی دھمکیوں کا ایران بڑی آسانی کے ساتھ جواب دے سکتا ہے۔

 ایران کے صدر حسن روحانی نے اتوار 22 جولائی کو کہا تھا کہ امریکہ کوایران کے تیل اور اقتصادی مسائل  میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ امریکہ شیر کی دم سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے۔

امریکی صد ٹرمپ نے پیر 23 جولائی کو کہا تھا کہ ایران دھمکیاں دینا بند کر دے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں