16 October 2024

ایران پرحملے کی توانائی نہیں رکھتے، امریکی وزیرجنگ کا اعتراف

امریکی وزیرجنگ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا ایران پر فوجی حملے کی توانائی نہیں رکھتا۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۲۳
تاریخ اشاعت: 11:14 - July 29, 2018

ایران پرحملے کی توانائی نہیں رکھتے، امریکی وزیرجنگ کا اعترافمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیرجنگ جیمز میٹس نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لئے امریکا کی منصوبہ بندی سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں کو خیالی اور افواہ قراردیا۔

آسٹریلیا کے اے بی سی نیوز چینل نے آسٹریلوی حکومت کے ایک ذریعے کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ امریکی حکومت ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

  ادھر آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرنبٹل نے اس خبر کی تردید کی تھی اور سے غلط قیاس آرائی بتایا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے جمعرات کو امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کا مطلب امریکا کے تمام تمام و سائل و ذرائع کی نابودی ہوگا اور جس جنگ کا آغاز امریکا کرے گا اس کو ختم کرنے کا اختیار ایران کے پاس ہوگا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں