اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اخوان‌ المسلمین کے 75 افراد کی سزا پر رد عمل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مصر میں عدالت کی جانب سے اخوان‌ المسلمین کے 75 افراد کی سزا کی مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۲۵
تاریخ اشاعت: 13:13 - July 29, 2018

اخوان‌ المسلمین کے 75 افراد کی سزا پر رد عملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اخوان‌ المسلمین کے 75 افراد کو سزا ایسے میں ہوئی کہ ان پر مقدمہ چلانے میں انصاف سے کام نہیں لیا گیا اور مشترکہ طور پر مقدمہ چلانا غیر منطقی اور انصاف سے عاری ہے۔

مصری عدالت سے سزا پانے والوں میں اخوان المسلمین کے اعلی ترین لیڈر بھی شامل ہیں۔ ان ملزموں پر مصری حکومت نے سلامتی کے منافی اقدامات، قتل، اقدام قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ مصر میں 2013 کے دھرنے اور مظاہروں کے خلاف سلامتی دستہ کی سخت کارروائی میں اخوان المسلمین کے حامی سیکڑوں مظاہرین اور درجنوں پولس اہلکاروں کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں 700 سے زیادہ ملزمان کو قتل اور غیر قانونی احتجاجی مظاہرے کا قصور وار قرار دیا گیا ہے، جن میں یہ 75 افراد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان افراد کو 5 سال قبل ایک دھرنے میں شریک ہونے کے بعد پرتشدد حالات پیدا کرنے کے الزامات کا سامنا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں