اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع

جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی ترقیاتی تنظیم آسیان کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس سنگاپور میں شروع ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۴۴
تاریخ اشاعت: 17:53 - July 30, 2018

آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسیان کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تازہ ترین  علاقائی اور عالمی مسائل  کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں آسیان کے دس رکن ملکوں کے علاوہ ایران اور دیگر مبصر ملکوں کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ آسیان کے اجلاس میں شرکت کے لیے سنگاپور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

آسیان کے رکن ملکوں کا پچھلا اجلاس فلپائن کے دارالحکومت منیلا  میں ہوا تھاملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، برونئی، لاؤس، میانمار اور کمبوڈیا آسیان کے رکن ممالک ہیں۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں