مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی وزیرپٹرولیم دھرمندرا پرادھان نے گزشتہ روز روسی خبر رساں ادارے اسپوٹنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی درآمدات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ہندوستان کی ایرانی خام تیل کی خریداری میں تقریبا 50 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوئی ہے.
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ریفائنری کمپنیوں نے گزشتہ سال جون میں ایران سے تقریبا 1.9 ملین میٹر کیوبک تیل برآمد کی اور اس کی شرح جون 2018 میں 2.82 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے.
ہندوستانی وزیر کا کہنا تھا کہ رواں سال مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بالترتیب ایران سے ہندوستان کو تیل کی برآمدات کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.8, 16.5 اور 16فیصد زیادہ ہے.
ہندوستان چین کے بعد ایرانی تیل کا دوسرا بڑا خریدار ہے اور یہ حالیہ مہینوں میں نئی دہلی اور بیجنگ پر امریکی دباؤ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے.
یاد رہے کہ ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پرعمل نہیں کرے گا.
پیغام کا اختتام/