اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دھمکیوں اور پابندیوں کا دور گذر گیا: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف دباؤ اور پابندیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا لہذا امریکیوں کو چاہئے کہ ایرانی قوم کی عزت کرنے کا راستہ اختیار کریں.
خبر کا کوڈ: ۲۰۷۴
تاریخ اشاعت: 10:48 - August 01, 2018

دھمکیوں اور پابندیوں کا دور گذر گیا: ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے دباؤ، پابندیاں اور منفی پرپیگنڈہ بے اثر ہوں گے.انہوں نے امریکی حکام کو تجویز دی کہ وہ ایرانی قوم اور عالمی معاہدوں کا احترام کریں.

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ جوہری معاہدے سے یکطرفہ اور غیرقانونی طور پر نکل جانے پر وہ اپنے آپ کی سرزنش کرے.

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ نے دو سال مذاکرات کئے، اس کے ساتھ تین یورپی ممالک سمیت چین اور روس کے ساتھ ایک عالمی معاہدے طے پانے پر اتفاق ہوا جو تعمیری ثابت ہوا ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو غیر مشروط طور پر مذاکرات کی پیشکش کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں