مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مذکورہ ہندوستانی ماہی گیروں کو جنوبی ایران کی سمندری حدود میں داخل ہونے پرگرفتار کیا گیا تھا۔
جنوبی ایران کے نخل تقی نامی علاقے سے گرفتار ہونے والے ان ماہی گیروں کا تعلق ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو سے ہے۔
ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ماہیگیروں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی واپسی کا آغاز جمعے سے ہوگا۔ ہندوستان ماہیگیروں کو کئی مرحلوں میں مشرقی ہندوستان کی بندرگا چنئی منتقل کیا جائےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران رواں سال کے اوائل میں بھی غیر قانونی طور پر ایران کی سمندری حدود میں داخل ہونے والے آٹھ ہندوستانی ماہی گیروں کو انسان دوستی بنیادوں پر ریا کردیا تھا۔پچھلے دو برس کے دوران اسلامی جمہوریہ کم سے کم پچاس ہندوستانی ماہیگیروں کو انسان دوستی کی جذبے کےتحت رہا کرچکا ہے۔