مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے منگل کو تہران میں منعقدہ ایک سیمینار میں کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے سے خودسرانہ اور غیر قانونی طور پر امریکا کے نکل جانےکے بعد امریکی حکام پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔
انھوں نے کہا کہ جب امریکا غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامع ایٹمی معاہدے جیسے بین الاقوامی معاہدے سے یک طرفہ طور پر نکل گیا تو پھر اس کے مذاکرات پر کیسے اعتماد کیا جاسکتا ہے۔
وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے کہا کہ امریکا فوجی دھمکیاں دے رہا ہے،اقتصادی پابندیوں کا اعلان کررہا ہے، بحران، کشید گی اور سماجی ناراضگی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔