16 October 2024

امریکا پر ایران کی بے اعتمادی

ایران کے وزیر داخلہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیش کش کے جواب میں امریکی حکام کو ناقا بل اعتماد قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۸۲
تاریخ اشاعت: 16:31 - August 01, 2018

امریکا پر ایران کی بے اعتمادیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے منگل کو تہران میں منعقدہ ایک سیمینار میں کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے سے خودسرانہ اور غیر قانونی طور پر امریکا کے نکل جانےکے بعد امریکی حکام پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ 

انھوں نے کہا کہ جب امریکا غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامع ایٹمی معاہدے جیسے بین الاقوامی معاہدے سے یک طرفہ طور پر نکل گیا تو پھر اس کے مذاکرات پر کیسے اعتماد کیا جاسکتا ہے۔

وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے کہا کہ امریکا فوجی دھمکیاں دے رہا ہے،اقتصادی پابندیوں کا اعلان کررہا ہے، بحران، کشید گی  اور سماجی ناراضگی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں