اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا امریکی تجربہ ناکام

امریکہ کا بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۸۴
تاریخ اشاعت: 16:39 - August 01, 2018

بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا امریکی تجربہ ناکاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج نے منٹ مین تھری نامی بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا تھا کہ جو فنی خرابی کے باعث ناکام رہا۔امریکی فوج کے جاری کردہ بیان میں بھی میزائل تجربے کی ناکامی کا اعتراف کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیلی فورنیا کے وینڈنبرگ سٹی میں قائم امریکی فضائیہ کے اڈے  سے فائرکیا جانے والا یہ میزائل بحرالکاہل کے علاقے میں پھٹ کر تباہ ہوگیا۔

منٹ مین تھری نامی یہ بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل تین حصوں پر مشتمل ہے اور امریکی فوج اس قسم کے میزائلوں کی جدید کاری کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں