اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے وزیر خارجہ کی سنگاپورکی صدر اور اپنےہم منصب سے ملاقاتیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آسیان تنظیم کے 51ویں اجلاس کے موقع پر سنگاپورکی صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں اور دوجانبہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۰۴
تاریخ اشاعت: 12:48 - August 03, 2018

ایران کے وزیر خارجہ کی سنگاپورکی صدر اور اپنےہم منصب سے ملاقاتیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سنگاپور کی صدرحلیمه یعقوب اور ہم منصب وویان بالا کرشنن کے ساتھ ملاقاتیں کیں ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، آسیان تنظیم، علاقائی صورتحال، جوہری معاہدے اور مختلف عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

آسیان تنظیم کے اجلاس کے موقع پر سنگاپوری وزیر خارجہ نے اس تنظیم کے وزرائے خارجہ کی نشست کی صدارت سنبھالی.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کی پانچویں بڑی اقتصادی تنظیم جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں کی ایسوسی ایشن (ASEAN) کے ہم آہنگی اور تعاون معاہدے میں باضابطہ شامل ہوگیا.

محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز آسیان کے ہم آہنگی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں