اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چین کی جانب سے امریکی اشیا پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی

چین نے امریکا کی درآمدی اشیا پر 60 ارب ڈالر کے لگ بھگ ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۱۴
تاریخ اشاعت: 18:21 - August 04, 2018

چین کی جانب سے امریکی اشیا پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چین نے امریکا کو اضافی ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس تجارتی جنگ سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹ جائے گا ٹیکس کے جواب میں ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔

چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی محصولات کے جواب میں اتنی ہی شرح کے ساتھ امریکی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ادھر امریکہ نے چین کے اقدام پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے مزید 200 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر مجوزہ ٹیرف بڑھانے کی تیاری شروع کردی۔

صدر ٹرمپ نے امریکی تجارتی نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ چین سے آنے والی مزید 200 ارب ڈالر کی اشیا پر مجوزہ ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کی جائے۔ امریکا پہلے ہی 34 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے، مزید 16 ارب ڈالرکی چینی اشیا آنے والے ہفتوں میں ہدف بن سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف سخت سے سخت ترین پالیسی  اپنانے پر عمل پیرا ہیں۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں