مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدے کے حوالے سے خبردی ہے کہ طالبان کے افراد نے شمالی صوبہ پروان کے شہر بگرام میں امریکی فوجیوں کے ایک قافلے پرحملہ کیا جس میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے -
بعض خبروں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چھے بتائی گئی ہے- اس حملے میں دو امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں - طالبان کا دعوی ہے کہ اس حملے میں امریکی فوج کی ایک بکتربندگاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی -
جس علاقے میں امریکی فوجیوں پر یہ حملہ ہوا ہے وہ افغان دارالحکومت کابل سے چونسٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے -
اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ امریکی فوجیوں پر باروردی سرنگ کا دھماکہ کرکے حملہ کیا گیا ہے -