16 October 2024

آبنائے ہرمز کی سلامتی ایران کے ذمہ ہے، ترجمان ایرانی مسلح افواج

ایران کی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے سوا کسی کو بھی آبنائے ہرمز کی سلامتی کے بارے میں بات کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۳۳
تاریخ اشاعت: 7:32 - August 07, 2018

آبنائے ہرمز کی سلامتی ایران کے ذمہ ہے، ترجمان ایرانی مسلح افواجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کی سینیئر ترجمان بریگیڈیئیر  ابوالفضل شکارچی نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ایران سے براہ راست تعلق ہے اور اس علاقے میں ایران کے تمام تر اقدامات کا مقصد اس آبی گزرگاہ کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

بریگیڈیئرابوالفضل شکارچی نے کہا کہ خطے کے طاقتور ملک کی حثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمزکی سلامتی کا ضامن ہے بنا برایں کسی کو بھی اس علاقے کی سلامتی کے بارے میں باتیں کرنے  کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کی طاقت سے اچھی طرح واقف ہے اور اس سے خوفزدہ بھی ہے۔قابل ذکر ہے کہ صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی اکیس جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پوری تاریخ میں ایران ہی علاقائی آبی گزرگاہوں کی سلامتی کا محافظ رہا ہے بنا برایں امریکہ شیر کی دم سے نہ کھیلے کیونکہ ایران کا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں