اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چین کا ہائپرسونک طیارے کا کامیاب تجربہ

چین نے آواز کی رفتار سے کئی گنا تیز اڑان بھرنے والے اپنے پہلے ہائپرسونک طیارے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۳۷
تاریخ اشاعت: 13:49 - August 07, 2018

چین کا ہائپرسونک طیارے کا کامیاب تجربہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چین کی جانب سے پہلے ہائپرسونک طیارے کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، طیارہ  جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے ساتھ اپنی رفتار کی وجہ سے کسی بھی  اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو توڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ہائپرسونک طیارہ چین کی ’اکیڈمی آف ایرواسپیس اینڈ ایروڈائنامکس‘ کی جانب سے  ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کی مدد سے بنایا گیا اور اسے ’دی شنک کانگ‘ اور ’اسٹیری اسکائے ٹو‘ کا نام دیا گیا جب کہ یہ تجربہ چین کے شمال مغربی حصے میں کیا گیا۔

ہائپرسونک طیارے کی رفتار بڑھانے کے لیے پہلے اسے  راکٹ میں لانچ کیا گیا جو 10 منٹ تک ہوا میں رہنے کے بعد کامیابی سے ہدف شدہ مقام پر اترا جب کہ اس دوران طیارہ آواز سے ساڑھے پانچ سے چھ گنا زائد رفتار سے 30 کلو میٹر کی اونچائی تک پہنچا، اور ہوا میں متعدد بار برق رفتاری سے مڑا جو ایک اہم سنگِ میل ہے۔

واضح رہے امریکا اور روس بھی اس قسم کے طیاروں پر تجربات کررہے ہیں تاہم ابھی تک وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں