اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

انسانی حقوق کی خلاف ورزی سعودی، کینیڈا تعلقات کی خرابی

انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرسعودی عرب اورکینیڈا کےتعلقات خراب ہو گئےہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۵۶
تاریخ اشاعت: 9:14 - August 09, 2018

انسانی حقوق کی خلاف ورزی سعودی، کینیڈا تعلقات کی خرابیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں اور کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی انسانی حقوق کا سوال آئے گا کینیڈا پر زور اور دو ٹوک انداز میں آواز اٹھائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کےساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے لیکن انسانی حقوق پر خاموش بھی نہیں رہ سکتے۔

ادھر انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے پر سعودی عرب نے کینیڈا کو خبردار کیا ہے وہ اپنی غلطی کی تلافی کرے یا مزید کارروائی کے لیے تیار ہو جائے۔

سعودی عرب نے طلبا کے بعد اپنے مریضوں کو بھی کینیڈا سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمام تر صورتحال کے باوجود سعودی وزیر توانائی کا کہناہے کہ کینیڈا کےلیے تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں