16 October 2024

ایران مخالف امریکی پابندیوں پر روس کا انتباہ

روس نے امریکا کے ذریعے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ایران مخالف امریکی پابندیاں بے سود اور علاقے کے نقصان میں ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۶۲
تاریخ اشاعت: 16:41 - August 10, 2018

ایران مخالف امریکی پابندیوں پر روس کا انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف امریکا کی دوبارہ پابندیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا کہا کہ امریکا نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں بہت سے ملکوں کی مرضی کے خلاف اقدام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں محض ان ملکوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے ہیں جو امریکی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کرتیں اور امریکا اپنے اس اقدام سے درحقیقت یورپی ملکوں کو ایران سے تجارت کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی امریکا کے قومی مفادات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے صرف امریکا میں ایک چھوٹے گروپ کو فائدہ پہنچےگا جس نے اس کے لئے لابنگ کی تھی۔

روسی وزارت خارجہ نے بھی اس سے پہلے ایک بیان جاری کرکے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی بحالی کے بارے میں کہا تھا کہ ماسکو ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔

سات اگست کو ایران کے خلاف امریکی  پابندیاں نافذ ہوجانے کے بعد واشنگٹن کے یورپی اتحادیوں نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی معاملات جاری رکھیں گے۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں