مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، گروپ 77 کے صدر کارلوس جٹیوا نے ویانا میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) سمیت بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے نمائندہ اور ایرانی سفیر کاظم غریب آبادی کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2015 میں ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں شامل تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ ایران جوہری معاہدے پرمکمل عمل درآمد کریں۔
کارلوس جٹیوا جو کہ امریکی ریاستوں کی تینظیم (OAS) میں ایکواڈور کے مستقل نمائندہ بھی ہیں انہوں نے گروپ 77 میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی اور اہم کردار کو سراہا۔
اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر سطح پر گروپ 77 کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد امریکہ دنیا میں تنہا رہ گیا ہے اور پوری دنیا کے سامنے امریکہ کا چہرہ ظاہر ہو گیا ہے۔