مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حمزہ سید الشہدا ہیڈکواٹر نے اعلان کیا ہے کہ عالمی سامراج سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک گروہ نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات صوبہ مغربی آذربائیجان کے سرحدی علاقے اشنویہ سے دراندازی کی کوشش کی جس کو ناکام بنادیا گیا ہے ۔
اس اعلان کے مطابق پہلے سے گھات لگائے بیٹھے پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں کم سے کم دس دہشت گرد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوگئے۔
پاسداران انقلاب اسلامی حمزہ سید الشہدا ہیڈکواٹر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے اس گروہ کو پوری طرح ختم کردیاگیا۔اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی وسائل بھی ضبط کئے گئے ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ عالمی سامراج سے وابستہ دہشت گردوں کا یہ گروہ ایران میں تخریبی کارروائیوں کی غرض سے دراندازی کرنا چاہتا تھا۔اس سے پہلے رواں سال کے جون مہینے میں بھی دہشت گردوں کی ایک سات رکنی ٹیم نے اشنویہ سرحد سے ایران میں دراندازی کی کوشش کی تھی لیکن ایرانی سرحدوں کے محفاظین نے ساتوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔
ایران میں دراندازی کرنے والا دہشت گردوں کا ایک گروہ چودہ جون کو مغربی ایران کے سرحدی علاقے نودشا میں بھی ختم تباہ کردیا گیا تھا -
پیغام کا اختتام/