اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کا بہترواں جشن آزادی

ہندوستان کا بہترواں یوم آزادی پورے ملک میں انتہائی ملی اور قومی جوش وجذبےکےساتھ منایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۱۵
تاریخ اشاعت: 23:59 - August 15, 2018

ہندوستان کا بہترواں جشن آزادیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے بہتریوں جشن آزادی کی تقریبات مرکزی دارالحکومت نئی دہلی سمیت  ملک کی سبھی ریاستوں کے دارالحکومتوں اور چھوٹے بڑے شہروں میں منعقد ہوئیں اور ملی نغمے کی گونج سنائی دی۔  ہندوستان کے بہتریں یوم آزادی کی مرکزی اور سب سے بڑی تقریب دہلی کے تاریخی لال قلعہ میں منعقد ہوئی جہاں قومی پرچم کو لہرایا گیا اور اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر ملک کی اہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔

لال قلعہ کی فصیل سے قوم کو خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کو تمام میدانوں میں ترقی و پیشرفت کی منزلوں پر پہنچانے کے عزم کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار بائیس تک ہندوستان کی بیٹی یا بیٹا ضرور خلا میں قدم رکھ دے گا۔ اپنے خطاب میں نریندرمودی نے ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر کی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہم سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انسانیت کشمیریت اور جمہوریت کے نعرے کو عملی جامہ پہنا کر ریاست کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ کشمیر کا ہر مسئلہ گلے لگا کر حل کیا جاسکتا ہے اور حکومت ریاست کے ہر شعبے میں ترقی و خوشحالی لانے کے لئے پرعزم ہے۔ ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ ہم کشمیر میں گولی اور گالی سے نہیں  بلکہ گلے لگا کر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے متنازعہ تین طلاق بل کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایوان زیرں لوک سبھا سے یہ بل پاس ہوچکا ہے لیکن راجیہ سبھا میں کچھ پارٹیاں اسے پاس نہیں ہونے دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ تین طلاق بل پر مختلف مسلم تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے شدید ناراضگی کا اظہا کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں