16 October 2024

ایران ایکشن گروپ کا قیام عالمی قوانین کے منافی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ کے قیام کو واشنگٹن کی مخاصمانہ پالیسیوں کا تسلسل اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۲۶
تاریخ اشاعت: 23:18 - August 20, 2018

ایران ایکشن گروپ کا قیام عالمی قوانین کے منافی ہے،ترجمان دفتر خارجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ امریکی رویہ اور اقدامات تمام مسلمہ بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کے منافی ہیں اور اس قسم کے اقدامات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپ کے اقتصادی پیکج اور ایران میں یورپی کمپنیوں کی سرگرمیوں کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین کاموقف پوری طرح واضح ہے اور اقتصادی پیکج کے حوالے سے مزید پیشرفت بھی ہوئی ہے۔

ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں جرمن چانسلر کے حالیہ بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ یہ انجلا مر کل کی ذاتی رائے ہے کیونکہ ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں شریک ممالک اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ایران کے میزائل پروگرام کا ایٹمی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی کہ تہران اپنے میزائل پروگرام پر کسی سے بات نہیں کرسکتا  اور اس معاملے پر کسی سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں