اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دمشق میں نماز عیدالاضحی کا پرشکوہ انعقاد

شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس میں بھی نماز عید الضحی ادا کی گئی جس میں مختلف ملکوں کے ہزاروں زائرین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۴۸
تاریخ اشاعت: 20:30 - August 22, 2018

دمشق میں نماز عیدالاضحی کا پرشکوہ انعقادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق اور اس کے اطراف میں آٹھ سال جاری جنگ اور خون خرابے کے بعد سیدہ زینب سلام  اللہ علیھا کے روضہ اقدس میں بھی نماز عیدالضحی کا پرشکوہ اجتماع پورے امن و امان کی ساتھ منعقد ہوا۔

نماز عیدالضحی شام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ ابوالفضل طباطبائی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں مدافعین حرم کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔گزشتہ روز امام حسین علیہ السلام کی دختر گرامی سیدہ رقیہ سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس میں دعائے عرفہ کا روح پرور اجتماع منعقد کیا گیا تھا جس میں ایران اور دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں زائرین نے شرکت کی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں