اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ٹرمپ دنیا پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتے، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر دنیا میں اپنی مرضی نہیں چلاسکتے کیوں کہ انہیں مختلف نظریات رکھنے والے ملکوں کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۵۹
تاریخ اشاعت: 23:25 - August 23, 2018

ٹرمپ دنیا پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتے، ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ایٹمی معاہدےسے امریکہ کی علیحدگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ مزید تنہائی کا شکار ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ نے اپنے اتحادیوں سے مشورہ کیے بغیر ایک ایسے بین الاقوامی معاہدے کو توڑا ہے جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے منظوری لی گئی تھی۔

بہرام قاسمی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دیگر ممالک اور خاص طور سے یورپی یونین کے رکن ملکوں کی پالیسیاں، امریکہ اور یورپ کے عالمی تعلقات پر بھی اپنا اثر ڈالیں گی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کو کافی حدتک متوازن کرنے کے ساتھ امریکہ کو مشرق وسطی، مغربی ایشیا، ایران کے بارے میں حقائق کو سمجھانے کا موقع فراہم کریں گی۔

ایران کی وزارت خارجہ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بات اہم ہے کہ امریکی عہدیدار سمجھ لیں کہ ایٹمی معاہدے میں واپسی اور ایران کے خلاف پابندیوں کی پالیسیوں کو چھوڑ دینے ہی میں ان کی بہتری ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں